3 مئی 2026 - 04:52
پھر بھی ایک امریکی جہاز میں آگ لگ گئی

قبل ازیں بحیرہ احمر میں USS Gerald R. Ford کیریئر کو اور امریکی ساحل پر USS Eisenhower کیریئر بھی آتشزدگی سے دوچار ہوئے تھے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ بحرالکاہل میں تعینات امریکی ڈسٹرائر USS Higgins کو آگ لگ گئی!

آگ فنی سیکشن سے بجلی کے نظام میں سرایت کر گئی اور جہاز کے پروپیلنٹ کو گرا دیا۔

قبل ازیں بحیرہ احمر میں USS Gerald R. Ford کیریئر کو اور امریکی ساحل پر USS Eisenhower کیریئر بھی آتشزدگی سے دوچار ہوئے تھے۔

یو ایس ایس جیرالڈفورڈ میں ایک بار نکاسی کا نظام خراب ہوگیا پتہ چلا کہ 'بہادر میرینز' نے ایرانی افواج کا سامنا کرنے سے بچنے کے لئے بیت الخلاؤں کے نکاسی کی راہو میں بنیانیں ٹھونس دی تھیں اور دوسری مرتبہ اس میں بڑی آگ بھڑک اٹھی جو 30 گھنٹوں تک جاری رہی۔ کہا گیا کہ آگ ایک باورچی خانے سے سرایت کر گئی تھی، یہ بھی الزام لگایا گیا کہ 'بہادر میرینز' نے خود ہی جنگ سے بچنے کے لئے جہاز میں آگ لگائی تھی۔ اور پھر آخر کار امریکہ کا بیک وقت صدر، وزیر خارجہ، ترجمان، جج اور کمانڈر ایپسٹین آباد کا مہمان اور وائٹ ہاؤس میں براجماں صدر ٹرمپ بول پڑا کہ جیرالڈفورڈ کیریئر پر ایرانیوں نے 17 اطراف سے حملہ کیا تھا اور معقول سی بات تھی کہ وہاں سے بھاگ جاتے، چنانچہ بھاگ گئے۔

اس واقعے میں بظاہر 200 افراد زخمی ہوئے اور انہیں یورپ میں علاج کے لئے لے جایا گیا۔

یہ بس ایران کے خلاف امریکی جارحیت کے کے کچھ جزوی واقعات ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha